اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر صحت محمد یوسف شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے عوام کی سماجی اور اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ہر شہری کی جسمانی صحت وتندرستی کے سلسلہ میں ایجنڈاپر کا میاب ترین عمل درآمد کرنا چاہتا ہے جبکہ پاکستان پائیدار ترقی کے اہداف کے ایجنڈا اور یونیورسل ہیلتھ کوریج (یو ایچ سی)کے حصول کے لیے پرعزم ہے۔ …
نگران وفاقی وزیر صحت محمد یوسف شیخ کا اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر صحت محمد یوسف شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے عوام کی سماجی اور اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ہر شہری کی جسمانی صحت وتندرستی کے سلسلہ میں ایجنڈاپر کا میاب ترین عمل درآمد کرنا چاہتا ہے جبکہ پاکستان پائیدار ترقی کے اہداف کے ایجنڈا اور یونیورسل ہیلتھ کوریج (یو ایچ سی)کے حصول کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل یونیورسل ہیلتھ کوریج بارے ترجیحات اور فوائد کے پیکیج بارے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر قومی صحت محمد یوسف شیخ نے کہا کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج پر عملدرآمد کا تقاضا ہے کہ ان مداخل کا احاطہ کیا جائے جوکہ بیماری اور اموات کا سبب ہیں اور اس ضمن میں بیماریوں کی روک تھام ، علاج معالجہ ، اور بحالی کی خدمات پر بھرپور توجہ دی جائے۔وفاقی وزےر قومی صحت نے کہا کہ ہسپتال ، بیماری اور طبی نگہداشت پر مبنی ماڈلز سے ہیلتھ کے اس نظام کی صلاحیت کو نقصان پہنچتا ہے جوکہ مالی لحاظ سے سستا ، اعلیٰ معیاری، مساوی اوریکساں پائیدار طبی نگہداشت کی فراہمی کرتا ہے اس لیے حکمت عملی کا تقاضا ہے کہ افراد اور کمیونیٹز کو ان کے مرکز اور مربوط طورپر فوری خدمات فراہم کرنے والے ماڈلزپر مرکوز کرنے کے لیے اصلاحات کی جائیں۔








