بھارتی آئین کی دفعہ پینتس اے کے خاتمے کی کوششوں کا مقصد بھارتی آئین کے تحت کشمیریوں کو حاصل پہلے سے محدود اختیارات اور مراعات کو ختم کرنا ہے۔صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ جنگ بندی لائن کے دونوں طرف بسنے والے کشمیری بھارتی حکومت کی جانب سے بھارتی آئین کی دفعہ پینتس اے کے خاتمے کی کوششوں کو نا کام بنانے کے لیے متحد اور منظم ہیں ۔ بھارتی حکومت کے اس مذموم منصوبے پر تبصرہ کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ اس …

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ جنگ بندی لائن کے دونوں طرف بسنے والے کشمیری بھارتی حکومت کی جانب سے بھارتی آئین کی دفعہ پینتس اے کے خاتمے کی کوششوں کو نا کام بنانے کے لیے متحد اور منظم ہیں ۔ بھارتی حکومت کے اس مذموم منصوبے پر تبصرہ کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ اس اقدام کا واضح مقصد بھارتی آئین کے تحت کشمیریوں کو پہلے سے محدود اختیارات اور مراعات کو ختم کرنا اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی تحریک کو نقصان پہنچانا ہے جس کی بھرپور مذحمت کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ایسے مذموم ہتھکنڈوں کو کشمیریوں نے پہلے بھی اتحاد و یکجہتی سے نا کام بنایا اور وہ آئندہ بھی ایسی منفی کوششوں کی ناکام بنانے کے لیے پوری طرح پرُ عزم اور بیدار ہیں ۔

مزید خبریں