وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر سید علی ظفر کی سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات،نشریات،قومی تاریخ و ادبی ورثہ بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لئے سمری بھجوا دی ہے جس میں اجلاس 12سے 14اگست کے درمیان بلانے کی تجویز دی گئی ہے ، سپیکر ،ڈپٹی سپیکر اور وزیراعظم کے انتخاب کے عمل کے لئے تین سے چار دن لگ سکتے ہیں ،الیکشن کمیشن آف پاکستان …

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات،نشریات،قومی تاریخ و ادبی ورثہ بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لئے سمری بھجوا دی ہے جس میں اجلاس 12سے 14اگست کے درمیان بلانے کی تجویز دی گئی ہے ، سپیکر ،ڈپٹی سپیکر اور وزیراعظم کے انتخاب کے عمل کے لئے تین سے چار دن لگ سکتے ہیں ،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رزلٹ ٹرانمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) فیل ہونے پر حکومت سے انکوائری کی درخواست کی ہے ،نگران حکومت اس معاملے پر غور کر رہی ہے جلد فیصلہ کیا جائے گا،ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن جہاں مناسب سمجھتا ہے وہاں دورباہ گنتی کے احکامات دے رہا ہے ، قانون کے مطابق دوبارہ گنتی سے امیدواروں کے خدشات دور ہوجاتے ہیں،لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے نگران حکومت کی بنائی گئی لانگ ٹرم پالیسز(طویل المدتی ) اپنائی جائیں تو لوڈ شیڈنگ کے مسائل ہمیشہ کے لئے ختم کیے جاسکتے ہیں اس ضمن میں کچھ سخت اور مشکل فیصلے لینے پڑیں گے، درپیش مسائل کے حل کے لئے ایمانداری اور خلوص کے ساتھ عملدرآمد کیا جائے تو ہمارا ملک ایسے ترقی کر سکتا ہے کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔ وہ بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔