وفاقی سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات سردار احمد نواز سکھیرا کی ان لینڈ ریونیو سروس کے پروبیشنرز کو بریفنگ

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات سردار احمد نواز سکھیرا نے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات و نشریات کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک دشمن عناصر کے پروپیگنڈے کا مقابلہ اور قومی سالمیت اور اتحاد کو فروغ دے ۔وہ ان لینڈ ریونیو سروس کے پروبیشنرز کو بریفنگ دے رہے تھے ۔ان لینڈ ریونیو کے پروبیشنرز نے بدھ کو لوک ورثہ اور …

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات سردار احمد نواز سکھیرا نے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات و نشریات کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک دشمن عناصر کے پروپیگنڈے کا مقابلہ اور قومی سالمیت اور اتحاد کو فروغ دے ۔وہ ان لینڈ ریونیو سروس کے پروبیشنرز کو بریفنگ دے رہے تھے ۔ان لینڈ ریونیو کے پروبیشنرز نے بدھ کو لوک ورثہ اور شکر پڑیاں میں نیشنل مانومنٹ کا دورہ کیا ۔سیکرٹری اطلاعات و نشریات سردار احمد نواز سکھیرا نے پروبیشنرز کو وزارت اطلاعات و نشریات اور ماتحت اداروں کی ذمہ داریوں اور کردار سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات و نشریات پرنٹ میڈیا ،الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا کو استعمال کرتے ہوئے اپنے دشمنوں کے پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے اور قومی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے بھر پور کردار ادا رکر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک میں تعینات انفارمیشن افسران کی ذمہ داری ہے کہ وہ عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کریں اور پاکستان کے خلاف ہونے والے پراپیگنڈے کا بھر پور مقابلہ کریں ۔