پاکستان کے ہنر مند نوجوانوں کو نہ صرف اپنے ملک بلکہ دنیا بھر میں نوکریاں ملیں گی،ذوالفقار احمد چیمہ

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) قومی کمیشن برائے تکنیکی و پیشہ ورانہ تربیت (نیوٹیک) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہنر مند نوجوانوں کو نہ صرف اپنے ملک بلکہ دنیا بھر میں نوکریاں ملیں گی۔ بدھ کو ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں ہوٹل مےنجمنٹ کے شعبہ میں زیر تربیت نوجوانوں سے بات چیت کر تے ہوئے کیا۔ …

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) قومی کمیشن برائے تکنیکی و پیشہ ورانہ تربیت (نیوٹیک) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہنر مند نوجوانوں کو نہ صرف اپنے ملک بلکہ دنیا بھر میں نوکریاں ملیں گی۔ بدھ کو ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں ہوٹل مےنجمنٹ کے شعبہ میں زیر تربیت نوجوانوں سے بات چیت کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہنر مندی ملک کی اہم ترین ضرورت ہے جس سے نہ صرف اس ملک کی معاشی حالت مستحکم ہو گی بلکہ فنی تربیت حاصل کرنے والے ہر شخص کو با عزت روزگار بھی ملے گا۔ انہوں نے زیر تربیت نوجوانوں سے بات چیت کی اور انہیں محنت اور لگن سے اپنی تربیت مکمل کرنے کی تلقین کی۔ اس موقع پر سرینہ ہوٹل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عزیز بولانی بھی موجود تھے۔ انہوں نے نیوٹیک کے تحت تربیت کے معیار کو سراہا اور نیوٹیک کے ساتھ مل کر مزید کورس کرانے کا عندیہ دیا۔

مزید خبریں