واہ ۔ 8 اگست (اے پی پی) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے ملک کے دفاعی تقاضے پورے کرنے میں پاکستان آرڈیننس فیکٹریز کی قابل قدر خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کثیر الجہتی دفاع اور ملک کو درپیش سکیورٹی چیلنجز کے تناظر میں پی او ایف نہایت اہم حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو پاکستان آرڈیننس فیکٹریز کے دورہ کے موقع پر کہی۔ ملک …
نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی پاکستان آرڈیننس فیکٹریز کے دورہ کے موقع پر گفتگو

مزید خبریں
واہ ۔ 8 اگست (اے پی پی) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے ملک کے دفاعی تقاضے پورے کرنے میں پاکستان آرڈیننس فیکٹریز کی قابل قدر خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کثیر الجہتی دفاع اور ملک کو درپیش سکیورٹی چیلنجز کے تناظر میں پی او ایف نہایت اہم حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو پاکستان آرڈیننس فیکٹریز کے دورہ کے موقع پر کہی۔ ملک کے سب سے بڑے دفاعی صنعتی کمپلیکس پی او ایف واہ آمد پر ادارے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے وزیراعظم کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم کو آرڈیننس فیکٹری میں تیار کئے جانے والے بین الاقوامی معیار کے اسلحہ و بارود کی وسیع تر مصنوعات کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا گیا۔ انہیں زمانہ جنگ و امن کے دوران مسلح افواج کی دفاعی اور غیر دفاعی ضروریات پورا کرنے کے لئے پی او ایف کی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ صرف لاگت کی بنیاد پر ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے علاوہ پی او ایف درآمدی متبادل کے ذریعے بھی ملک کی خدمت کر رہی ہے اور 40 ممالک کو اپنی سرپلس مصنوعات کی برآمد کر کے قیمتی زرمبادلہ بھی کما رہی ہے اور اس طرح دفاعی سفارت کاری کو تقویت بھی دی جا رہی ہے۔








