اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے مختلف ریفرنسز کے فیصلے سنا دیئے ہیں۔ علیم محمود اور سردار حسین کی تین سال قید بامشقت کی سزا برقرار رکھتے ہوئے ان کا جرمانہ 90 لاکھ روپے سے کم کرکے 35 لاکھ 86 ہزار روپے کر دیا گیا۔ احتساب عدالت کراچی نے اسٹیٹ ورسز علیم محمودمیں فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو تین سال قید بامشقت کو …
نیب نے مختلف ریفرنسز کے فیصلے سنا دیئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے مختلف ریفرنسز کے فیصلے سنا دیئے ہیں۔ علیم محمود اور سردار حسین کی تین سال قید بامشقت کی سزا برقرار رکھتے ہوئے ان کا جرمانہ 90 لاکھ روپے سے کم کرکے 35 لاکھ 86 ہزار روپے کر دیا گیا۔ احتساب عدالت کراچی نے اسٹیٹ ورسز علیم محمودمیں فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو تین سال قید بامشقت کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا جبکہ 90,97,000 روپے جرمانہ کی سزا کو کم کرتے ہوئے 35,86,768 روپے کر دیا۔ مزید برآں احتساب عدالت کراچی نے اپیل 2015/اسٹیٹ ورسز سردار حسین میں فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو تین سال قید بامشقت کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا جبکہ 90,97000 روپے جرمانہ کی سزا کو کم کرتے ہوئے 35,86,768 روپے کر دیا۔ احتساب عدالت نے ریفرنس نمبر 54/2016 میں فیصلہ سناتے ہوئے ملزم تنویر حسین کو 10 سال قید بامشقت اور 25,000,000 روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ ملزم فدا حسین شاہ کو بری کر دیا گیا۔








