اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف امریکہ کے ساتھ اعتماد اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات چاہتی ہے اور ان کی حکومت امریکہ کے ساتھ تعلقات کو مزید متوازن اور قابل بھروسہ بنائے گی۔ وہ بدھ کو یہاں امریکہ کے قائم مقام سفیر جان ایف ہاور کی سربراہی میں ملنے والے وفد سے بات چیت …
تحریک انصاف امریکہ کے ساتھ اعتماد اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات چاہتی ہے،میری حکومت امریکہ کے ساتھ تعلقات کو مزید متوازن اور قابل بھروسہ بنائے گی،عمران خان کی امریکہ کے قائم مقام سفیر جان ایف ہاور کی سربراہی میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف امریکہ کے ساتھ اعتماد اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات چاہتی ہے اور ان کی حکومت امریکہ کے ساتھ تعلقات کو مزید متوازن اور قابل بھروسہ بنائے گی۔ وہ بدھ کو یہاں امریکہ کے قائم مقام سفیر جان ایف ہاور کی سربراہی میں ملنے والے وفد سے بات چیت کر رہے تھے جنہوں نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں عام انتخابات 2018ءمیں ان کی جماعت کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران پاک امریکہ تعلقات، دوطرفہ تجارت اور افغانستان میں استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور زیر غور لائے گئے۔ عمران خان نے امریکہ کے سفارتی وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں کئی نشیب و فراز آئے، جس کی وجہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کی کمی تھی۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے احیاءکی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان تعلقات کو پاکستان اور امریکہ دونوں کے مفاد میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔








