اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) خارجہ امور کے نگران وزیر حسین عبداللہ ہارون نے کہا ہے کہ پاکستان میں پٹرولیم کے وسیع ذخائر ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک غیر ملکی کمپنی نے سندھ کوسٹل ایریاز میں پٹرولیم کے وسیع ذخائر دریافت کئے ہیں جو پانچ ایٹمی دھماکوں کے …
پٹرولیم کے وسیع ذخائر ملکی معیشت کو مضبوظط بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے خارجہ امور کے نگران وزیر حسین عبداللہ کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) خارجہ امور کے نگران وزیر حسین عبداللہ ہارون نے کہا ہے کہ پاکستان میں پٹرولیم کے وسیع ذخائر ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک غیر ملکی کمپنی نے سندھ کوسٹل ایریاز میں پٹرولیم کے وسیع ذخائر دریافت کئے ہیں جو پانچ ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان کے عوام کیلئے دوسری بڑی خبر ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی کمپنی نے ڈرلنگ کے لئے مطلوبہ رقم او جی ڈی سی ایل کو ادا کر دی ہے۔ پٹرولیم کی تلاش کیلئے 5 ہزار میٹر کی گہرائی تک ڈرلنگ آسان ٹاسک نہیں تھا۔








