چیئرمین تحریک انصاف نے محمود خان کو وزیراعلی خیبرپختونخوا نامزد کردیا فواد چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیئرمین عمران خان نے ماضی کی غیرمعمولی کارکردگی پر محمود خان کو خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ نامزد کردیا ہے۔ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات آزادانہ¾ منصفانہ اور شفاف انداز میں ہوئے۔ مقامی اور بین الاقوامی مبصرین سمیت یورپی یونین اور …

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیئرمین عمران خان نے ماضی کی غیرمعمولی کارکردگی پر محمود خان کو خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ نامزد کردیا ہے۔ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات آزادانہ¾ منصفانہ اور شفاف انداز میں ہوئے۔ مقامی اور بین الاقوامی مبصرین سمیت یورپی یونین اور فافن نے بھی الیکشن کو شفاف اور منصفانہ قرار دیا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے خطاب میں اعلان کیا تھا کہ جن نتائج پر اپوزیشن اعتراض کرے گی وہاں کے حلقے کھول دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں پی ٹی آئی نے صرف چار حلقے کھولنے کی بات کی تھی لیکن مسلم لیگ نے ایسا نہ کیا۔