اسلام آباد ۔ 09 اگست (اے پی پی) چین پاکستان کو باڑہ خیبر ایجنسی میں سکولوں کی تعمیر نو اور بحالی کے لئے ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی امداد دے گا۔ اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ جمعرات کو یہاں اقتصادی امور ڈویژن میں معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ اور سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن غضنفر عباس جیلانی …
چین پاکستان کو باڑہ خیبر ایجنسی میں سکولوں کی تعمیر نو اور بحالی کے لئے ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی امداد دے گا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 09 اگست (اے پی پی) چین پاکستان کو باڑہ خیبر ایجنسی میں سکولوں کی تعمیر نو اور بحالی کے لئے ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی امداد دے گا۔ اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ جمعرات کو یہاں اقتصادی امور ڈویژن میں معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ اور سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن غضنفر عباس جیلانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس معاہدے کے تحت دہشت گردی سے متاثرہ باڑہ خیبر ایجنسی میں 68 مکمل طور پر تباہ سکولوں کی تعمیر نو کی جائے گی اور بہتر تعلیمی ڈھانچہ کے ساتھ ساتھ طلباءکے سکولوں میں داخلے کی بحالی یقینی بنائے گی۔ اس موقع پر چین کے سفیر نے اقتصادی نمو کے حوالے سے پاکستانی کوششوں کو سراہا اور مستقبل میں ہر فورم پر حکومت پاکستان کی حمایت کا اعلان کیا۔ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نے ملکی معیشت میں چین کی امداد کو سراہا، سی پیک اور دیگر منصوبوں کے لئے اس کے مسلسل عزم کی تعریف کی۔ اس موقع پر توانائی، انفراسٹرکچر، تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، سیاحت، صحت اور صنعت و پیداوار کے شعبوں سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔








