اسلام آباد ۔ 09 اگست (اے پی پی) قومی کمیشن برائے تکنیکی و پیشہ وارانہ تربیت (نیوٹیک) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستانی میڈیا خصوصاً الیکٹرانک چینلز کی وجہ سے بہت تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور اس میں نمایاں توسیع ہورہی ہے جس کے باعث تربیت یافتہ لوگوں کو تیار کرنے کی بہت ضرورت ہے اور اس شعبہ میں ہزاروں لوگوں کی کھپت …
نیوٹیک ترجیحی بنیادوں پر پروفیشنل فوٹو گرافی اور فلم میکنگ میں کورسز کرا رہا ہے،ای ڈی نیوٹیک ذوالفقار احمد چیمہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 09 اگست (اے پی پی) قومی کمیشن برائے تکنیکی و پیشہ وارانہ تربیت (نیوٹیک) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستانی میڈیا خصوصاً الیکٹرانک چینلز کی وجہ سے بہت تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور اس میں نمایاں توسیع ہورہی ہے جس کے باعث تربیت یافتہ لوگوں کو تیار کرنے کی بہت ضرورت ہے اور اس شعبہ میں ہزاروں لوگوں کی کھپت ہوسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسٹیٹیوٹ آف میڈیا سائنسز کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ادارہ کی پذیرائی کرتے ہوئے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ادارہ میڈیا کے جدید سازوسامان سے لیس ہے اور کہا کہ اس طرح کے ادارے ملک بھر میں بننے چاہئیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ میڈیا کے کورسز میں تربیت حاصل کریں اور اس سیکٹر کی ضروریات پوری کر سکیں۔








