اسلام آباد ۔ 09 اگست (اے پی پی) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے ہیمبرگ جرمنی کا دورہ کیا۔ پی این ایس اصلت کا یہ تین روزہ دورہ بحرِ احمر اور یورپی ممالک کے دورے کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔بندر گاہ آمد پر پی این ایس اصلت کا پر تپاک خیر مقدم کیا گیا۔ جرمنی میں تعینات پاکستان مشن کے نمائندگان اور ہیمبرگ ریجنل کمانڈ کے …
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت کا جرمنی کا دورہ، پاکستان مشن کے نمائندگان اور ہیمبرگ ریجنل کمانڈ کے حکام نے استقبال کیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 09 اگست (اے پی پی) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے ہیمبرگ جرمنی کا دورہ کیا۔ پی این ایس اصلت کا یہ تین روزہ دورہ بحرِ احمر اور یورپی ممالک کے دورے کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔بندر گاہ آمد پر پی این ایس اصلت کا پر تپاک خیر مقدم کیا گیا۔ جرمنی میں تعینات پاکستان مشن کے نمائندگان اور ہیمبرگ ریجنل کمانڈ کے حکام نے جہاز کا استقبال کیا۔ جہاز کا یہ دورہ بھر پور پیشہ وارانہ اور سماجی سر گرمیوں پر مشتمل تھا۔ پاک بحریہ کے مشن کمانڈر نے جہاز کے کمانڈنگ آفیسر اور نیول اتاشی کے ہمراہ جرمن نیوی کے سر براہ وائس ایڈمرل انڈریا کروز، جرمن نیوی کے چیف آف اسٹاف، ہیمبرگ ریاست کے کونسلر، ریجنل کمانڈ ہیمبرگ کے کمانڈنگ آفیسر سے ملاقاتیں کیں۔ جرمنی میںتعینات پاکستانی سفیر بھی ان ملاقاتوں کے دوران موجود تھے۔ مزید برآں، مشن کمانڈر نے پی این ایس اصلت کے کمانڈنگ آفیسر اور نیول اتاشی کے ہمراہ کیل میںنیول میموریل لابی پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر جہاز کے آفیسرز اورسی پی اوز /سیلرز کی کثیر تعداد موجود تھی۔








