اسلام آباد ۔ 09 اگست (اے پی پی) الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 131 سمیت پانچ حلقوں سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جمعرات کو جاری کر دیئے گئے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن پولنگ کے روز ووٹ کی رازداری برقرار نہ رکھنے کے حوالے سے الیکشن …
الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 131 سمیت پانچ حلقوں سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 09 اگست (اے پی پی) الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 131 سمیت پانچ حلقوں سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جمعرات کو جاری کر دیئے گئے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن پولنگ کے روز ووٹ کی رازداری برقرار نہ رکھنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ آنے تک روکا گیا ہے۔ این اے 91 سرگودھا سے مسلم لیگ (ن) کے کامیاب امیدوار ذوالفقار علی بھٹی، این اے 112 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے محمد جنید انوار چوہدری کی کامیابی کے نوٹیفکیشن ہائی کورٹ کی جانب سے حکم امتناعی کی وجہ سے جاری نہیں کئے گئے۔ این اے 215 سانگھڑ سے پاکستان پیپلزپارٹی کے کامیاب امیدوار نوید ڈہرو کی کامیابی کا نوٹیفکیشن سندھ ہائی کورٹ کے حکم امتناع کی وجہ سے نہیں جاری کیا گیا۔








