اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) منتخب وزیراعظم عمران خان نے ہفتہ کو اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ صدر مملکت ممنون حسین نے نو منتخب وزیراعظم سے ایوان صدر میں منعقدہ سادہ مگر پروقار تقریب میں ان کے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر سبکدوش ہونے والے نگران وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک بھی موجود تھے۔ تقریب میں خاتون اول بشریٰ بی بی، آزاد کشمیر کے …
نو منتخب وزیر اعظم عمران خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) منتخب وزیراعظم عمران خان نے ہفتہ کو اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ صدر مملکت ممنون حسین نے نو منتخب وزیراعظم سے ایوان صدر میں منعقدہ سادہ مگر پروقار تقریب میں ان کے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر سبکدوش ہونے والے نگران وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک بھی موجود تھے۔ تقریب میں خاتون اول بشریٰ بی بی، آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان ، قائم مقام چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سروسز چیفس، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان ، پنجاب اسمبلی کے سپیکر چوہدری پرویز الٰہی، سبکدوش ہونے والی وفاقی اور صوبائی کابینہ کے ارکان ، سندھ کے لئے نامزد گورنر عمران اسماعیل، پنجاب کے نامزد گورنر چوہدری سرور ، خیبر پختونخوا کےلئے نامزد گورنر شاہ فرمان، تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک ، ڈاکٹر عارف علوی، علی زیدی، فواد چوہدری ، اسد عمر، یاسمین راشد، جہانگیر ترین، فردوس عاشق اعوان، عاطف خان، زر تاج گل، شیریں مزاری، سینیٹر فیصل جاوید، ابرار الحق، شفقت محمود، علی امین گنڈا پور ، ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی ، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما غوث بخش مہر، سابق سپیکر و جی ڈی اے کی رہنما ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی، غیر ملکی سفیروں، اراکین پارلیمنٹ ،1992 کے ورلڈ کپ کی فاتح قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں جاوید میانداد، مشتاق احمد ، وقار یونس، عاقب جاوید، وسیم اکرم، مدثر نذر، انضمام الحق ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد، پاکستان تحریک انصاف کی حلیف جماعتوں کے رہنماﺅں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات، گلوکار سلمان احمد، اداکار جاوید شیخ سمیت بڑی تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی۔








