پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و نامزد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و نامزد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پہلی بار کسی پسماندہ علاقے سے وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کیا گیا ہے، عثمان بزدار کا بطور وزیراعلیٰ پنجاب انتخاب وزیراعظم عمران خان نے کیا، پارٹی نے وزیراعظم عمران خان کو اس فیصلے کا اختیار دیا تھا، عثمان بزدار کے خلاف الزامات میں کسی …

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و نامزد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پہلی بار کسی پسماندہ علاقے سے وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کیا گیا ہے، عثمان بزدار کا بطور وزیراعلیٰ پنجاب انتخاب وزیراعظم عمران خان نے کیا، پارٹی نے وزیراعظم عمران خان کو اس فیصلے کا اختیار دیا تھا، عثمان بزدار کے خلاف الزامات میں کسی قسم کی کوئی حقیقت نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کی بطور وزیراعلیٰ پنجاب نامزدگی پی ٹی آئی کے اس وژن کے مطابق کی گئی کہ ہم سٹیٹس کو کی سیاست کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں اور سیاست کو مڈل کلاس میں لیکر جانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عثمان بزدارکے خلاف نیب کاکوئی مقدمہ نہیں چل رہا،ان کے خلاف پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے، قتل کے جس مقدمے کاذکرکیا جا رہا ہے عثمان بزدار وہاں موجود ہی نہ تھے، ایف آئی آر میں بھی یہ واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ جس وقت قتل ہوا وہ وہاں موجود نہیں تھے۔

مزید خبریں