ترک صدر رجب طیب اردوان کا وزیراعظم عمران احمد خان نیازی کے نام خط،وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم عمران احمد خان نیازی کے نام اپنے خط میں ترک صدر کی حمایت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ترک صدر نے اپنے خط میں برادر ملک پاکستان میں بطور وزیراعظم منتخب ہونے پر عمران خان کو مبارکباد دی ہے اور ان …

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم عمران احمد خان نیازی کے نام اپنے خط میں ترک صدر کی حمایت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ترک صدر نے اپنے خط میں برادر ملک پاکستان میں بطور وزیراعظم منتخب ہونے پر عمران خان کو مبارکباد دی ہے اور ان کی کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کا حامی ہو اور اپنے دور حکومت میں آپ کی مدد فرمائے۔ انہوں نے بھرپور یقین کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے باہمی تعلقات میں مزید استحکام آئے گا اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کے استحکام اور وسعت سے دونوں ممالک اوران کے عوام کی خوشحالی میں اضافہ ہوگا۔ ترک صدر نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے ترکی کے حالیہ معاشی بحران کی مشکل صورتحال میں یکجہتی کا اظہار اور معاونت کے جذبہ سے ہمارے عزم اور حوصلہ میں اضافہ ہوا ہے،اس سے پاکستان اور ترکی کے باہمی تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچیں گے۔

مزید خبریں