پاکستان کی افغانستان کے 99 ویں یوم آزادی پر افغان حکومت اور عوام کو مبارکباد

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) پاکستان نے افغانستان کے 99 ویں یوم آزادی کے موقع پر افغانستان کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ افغانستان کا یوم آزادی اتوار کو منایا گیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا ہے کہ ہم برادر ہمسایہ ملک افغانستان میں امن، استحکام، ترقی و خوشحالی اور اقتصادی ترقی کے حوالے سے نیک خواہشات رکھتے …

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) پاکستان نے افغانستان کے 99 ویں یوم آزادی کے موقع پر افغانستان کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ افغانستان کا یوم آزادی اتوار کو منایا گیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا ہے کہ ہم برادر ہمسایہ ملک افغانستان میں امن، استحکام، ترقی و خوشحالی اور اقتصادی ترقی کے حوالے سے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔

مزید خبریں