دورہ پاکستان کے دوران مجھے ناقابل فراموش پیار اور عزت ملی، نوجوت سنگھ سدھو

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) بھارت کے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ انہیں دورہ پاکستان کے دوران ناقابل فراموش پیار اور عزت ملی ہے۔ وہ اسلام آباد سے لاہور کے لئے روانہ ہونے سے قبل تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید سے بات چیت کر رہے تھے۔ نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ وہ امن، محبت اور ہم آہنگی کے اچھے اقدامات …

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) بھارت کے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ انہیں دورہ پاکستان کے دوران ناقابل فراموش پیار اور عزت ملی ہے۔ وہ اسلام آباد سے لاہور کے لئے روانہ ہونے سے قبل تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید سے بات چیت کر رہے تھے۔ نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ وہ امن، محبت اور ہم آہنگی کے اچھے اقدامات کی بنیاد رکھنے کے بعد پاکستان سے جا رہے ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ جو بنیادیں انہوں نے رکھی ہیں اس پر کوئی امن کی عمارت تعمیر کرے گا

مزید خبریں