لاہور۔19 اگست(اے پی پی ) پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے مشترکہ نامزد امیدوار برائے وزیر اعلی پنجاب عثمان احمد بزدار 186ووٹ لے کر پنجاب کے وزیر اعلی منتخب ہو گئے جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ نوازکے نامزد امیدوارمحمد حمزہ شہباز شریف نے 159ووٹ حاصل کئے۔وزیر اعلی کا انتخاب پنجاب اسمبلی کے ایوان میں ڈویژن رائے شماری کے ذریعے گیا۔وزیر اعلی کے چناﺅ کے لئے اسمبلی اجلاس …
عثمان احمد بزدار 186ووٹ لے کر پنجاب کے وزیر اعلی منتخب

مزید خبریں
لاہور۔19 اگست(اے پی پی ) پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے مشترکہ نامزد امیدوار برائے وزیر اعلی پنجاب عثمان احمد بزدار 186ووٹ لے کر پنجاب کے وزیر اعلی منتخب ہو گئے جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ نوازکے نامزد امیدوارمحمد حمزہ شہباز شریف نے 159ووٹ حاصل کئے۔وزیر اعلی کا انتخاب پنجاب اسمبلی کے ایوان میں ڈویژن رائے شماری کے ذریعے گیا۔وزیر اعلی کے چناﺅ کے لئے اسمبلی اجلاس کی کارروائی سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کی زیر صدارت 12:10بجے تلاوت کلام پاک اور نعت شریف سے شروع ہوئی۔وزیراعلیٰ کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے بجائے اراکین کو اسپیکر کے دائیں اور بائیں جانب جمع ہو کر ان کی گنتی کے عمل سے کیا گیا تاہم پیپلز پارٹی نے قائد ایوان کے انتخاب کے عمل کے دوران حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا۔








