چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی کی سردار عثمان خان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے سردار عثمان خان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ اتوار کو سینٹ سیکرٹریٹ سے جاری مبارکباد کے پیغام میں چیئرمین سینٹ نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب وزیراعلیٰ پسماندہ علاقوں کو مرکزی دھارے میں لانے میں کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقے سے وزیر اعلیٰ کے انتخاب …

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے سردار عثمان خان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ اتوار کو سینٹ سیکرٹریٹ سے جاری مبارکباد کے پیغام میں چیئرمین سینٹ نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب وزیراعلیٰ پسماندہ علاقوں کو مرکزی دھارے میں لانے میں کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقے سے وزیر اعلیٰ کے انتخاب سے علاقہ کی محرومیاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں