اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں ایم مزاری نے انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد کو خط لکھا ہے جس میں ہدایت دی گئی ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے ایف نائن پارک میں خواتین ،بچوں اور فیملیز کی حفاظت کے لئے کلوز سرکٹ کمیرے (سی سی ٹی وی) نصب کیے جائیں ۔ایف نائن پارک میں پیش آنے والے مختلف واقعات پر نوٹس لیتے …
ایف نائن پارک میں خواتین، بچوں اور فیملیز کی حفاظت کے لئے کلوز سرکٹ کمیرے نصب کیے جائیں، وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری کا آئی جی اسلام آباد کو خط

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں ایم مزاری نے انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد کو خط لکھا ہے جس میں ہدایت دی گئی ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے ایف نائن پارک میں خواتین ،بچوں اور فیملیز کی حفاظت کے لئے کلوز سرکٹ کمیرے (سی سی ٹی وی) نصب کیے جائیں ۔ایف نائن پارک میں پیش آنے والے مختلف واقعات پر نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر انسانی حقوق نے آئی جی اسلام آباد کو خط لکھا ہے ۔خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت ایف نائن پارک میں بھی سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں ۔سی سی ٹی وی کیمرے نہ ہونے کی وجہ سے خواتین ،بچوں اور فیملیز پر حملوں کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں ۔ سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہونے سے ایسے ناخوشگوار واقعات کی روک تھام ممکن ہوسکے گی ۔







