اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی)وفاقی وزیر تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ سکولوں سے باہر بچوں کو سکولوں میں لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیسف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہدہ اظفر کے ساتھ ملاقات میں کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ 2 کروڑ بچوں کا سکولوں سے باہر ہونا حکومت کیلئے بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے …
وفاقی وزیر تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کی یونیسف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہدہ اظفر کے ساتھ ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی)وفاقی وزیر تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ سکولوں سے باہر بچوں کو سکولوں میں لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیسف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہدہ اظفر کے ساتھ ملاقات میں کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ 2 کروڑ بچوں کا سکولوں سے باہر ہونا حکومت کیلئے بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سکول سے باہر بچوں کو سکولوں میں لانے اور داخلے بڑھانے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہنرمندی بھی تعلیم کی طرح یکساں ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری وزارت تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت ارشد مرزا بھی موجود تھے۔







