اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بدعنوانی کا خاتمہ اور لوٹی ہوئی دولت کی واپسی بڑے چیلنجز ہیں، وائٹ کالر جرائم سے نبرد آزما ہونے کیلئے ایف آئی اے اور نیب کے درمیان وسیع تر رابطہ کی ضرورت ہے، مطلوبہ اہداف کے حصول کیلئے ہر ممکنہ کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات پیر کو وزیراعظم آفس میں وزارت داخلہ …
وزیراعظم عمران خان کا وزارت داخلہ اور اس سے ملحقہ محکموں کے بارے میں بریفنگ کی صدارت کرتے ہوئے اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بدعنوانی کا خاتمہ اور لوٹی ہوئی دولت کی واپسی بڑے چیلنجز ہیں، وائٹ کالر جرائم سے نبرد آزما ہونے کیلئے ایف آئی اے اور نیب کے درمیان وسیع تر رابطہ کی ضرورت ہے، مطلوبہ اہداف کے حصول کیلئے ہر ممکنہ کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات پیر کو وزیراعظم آفس میں وزارت داخلہ اور اس سے ملحقہ محکموں کے بارے میں بریفنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین، وزیراعظم کے معاونین خصوصی نعیم الحق اور افتخار درانی، رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی، سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، وزیراعظم کے سیکرٹری اعظم خان اور وزارت داخلہ کے مختلف محکموں کی سربراہی کرنے والے سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر نے وزارت داخلہ اور اس سے ملحقہ محکموں کے امور کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے وزیراعظم کو دہشت گردی کے انسداد، انسانی سمگلنگ کی روک تھام اور الیکٹرانک و دیگر جرائم کے سدباب کیلئے اختیار کئے جانے والے قانونی اقدامات اور پالیسیوں سمیت وزارت کی طرف سے اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔







