وزیراعظم عمران خان کا ایوان بالا میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جو قومیں قرضوں پر گزارا کرتی ہیں وہ اپنی عزت و آزادی کو کھو بیٹھتی ہیں، قوم کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے، ہم ملک میں ایسی فضاءبنا رہے ہیں کہ عوام ٹیکس دیں، اس سلسلے میں پہلے خود مثال بنیں گے‘ حکومت گستاخانہ خاکوں کے معاملہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے …

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جو قومیں قرضوں پر گزارا کرتی ہیں وہ اپنی عزت و آزادی کو کھو بیٹھتی ہیں، قوم کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے، ہم ملک میں ایسی فضاءبنا رہے ہیں کہ عوام ٹیکس دیں، اس سلسلے میں پہلے خود مثال بنیں گے‘ حکومت گستاخانہ خاکوں کے معاملہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں اٹھائے گی جبکہ اس قسم کی حرکات کے خلاف اجتماعی آواز اٹھانے کیلئے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے ساتھ مل کر متفقہ حکمت عملی وضع کرنے کیلئے بھی کوشاں ہوں گے۔ پیر کو ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم گستاخانہ خاکوں کا معاملہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ستمبر میں اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں مغربی ذہن کو جانتا ہوں، وہاں کا معاشرہ آزادی اظہار کے نام پر اس قسم کی حرکات کرتا ہے جبکہ اکثریت اس بات کو نہیں سمجھتی کہ نبی کریم سے ہمیں کتنا زیادہ پیار ہے، سلمان رشدی کی کتاب کے بعد کئی بار اس قسم کی حرکات کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغرب میں اس قسم کی مسلمان مخالف حرکات کرکے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا جاتا ہے، اس قسم کی حرکت کا بار بار ہونا مسلمانوں کی اجتماعی ناکامی ہے، ہم او آئی سی کو اس معاملہ پر متفق کرنے کی کوشش کریں گے کہ او آئی سی کو اس حوالے سے متفقہ حکمت عملی بنانی چاہئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ چار یورپی ملکوں میں ہولوکاسٹ پر قانون بنا ہوا ہے، کسی بھی انسانی کمیونٹی کو کس چیز سے تکلیف پہنچے تو یہ غلط ہے، ہمیں مغرب کو یہ سمجھانے کی ضرورت ہے کہ ہمیں نبی کریم کے حوالے سے اس طرح کی حرکات سے بہت زیادہ تکلیف پہنچتی ہے جبکہ اس سے پہلے ہمیں مسلمانوں کو اس معاملہ پر متحد کرنا ہو گا تاکہ ہمیشہ کیلئے اس طرح کی صورتحال کا سدباب ہو۔

مزید خبریں