اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی۔ انہوں نے وزیر خزانہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کی جانب سے نیک تمناﺅں اور مکمل تعاون کا پیغام پہنچایا۔ سعودی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات تاریخی …
وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات ‘ وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی۔ انہوں نے وزیر خزانہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کی جانب سے نیک تمناﺅں اور مکمل تعاون کا پیغام پہنچایا۔ سعودی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات تاریخی ہیں اور مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے۔ وفاقی وزیر نے سعودی سفیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزارت ان کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششوں میں تعاون جاری رکھے گی۔







