اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے ملاقات کی اور دوطرفہ اقتصادی تعلقات پر بات چیت کی۔ چین کے سفیر نے وفاقی وزیر کو مبارکباد دی اور عوامی جمہوریہ چین کی جانب سے نیک تمناﺅں کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید بڑھانے کیلئے وزارت خزانہ …
وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ کی ملاقات ‘ دوطرفہ اقتصادی تعلقات پر بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے ملاقات کی اور دوطرفہ اقتصادی تعلقات پر بات چیت کی۔ چین کے سفیر نے وفاقی وزیر کو مبارکباد دی اور عوامی جمہوریہ چین کی جانب سے نیک تمناﺅں کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید بڑھانے کیلئے وزارت خزانہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ وفاقی وزیر نے چینی سفیر کا شکریہ ادا کیا اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اسد عمر نے سی پیک کے حوالہ سے کہا کہ یہ راہداری پاکستان کی معیشت کو ترقی دینے کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے اس حوالہ سے چینی سفیر کو تعاون کی یقین دہانی کرائی۔







