وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کا ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ کوشش ہے تاپی منصوبہ ہمارے دور میں پایہ تکمیل کو پہنچے۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر چوہدری تنویر خان کے سوال کے جواب میں وزیر برائے پٹرولیم غلام سرور خان نے بتایا کہ وزارت تیل و گیس ترکمانستان اور پاکستان کی وزارت توانائی کے مابین ایندھن …

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ کوشش ہے تاپی منصوبہ ہمارے دور میں پایہ تکمیل کو پہنچے۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر چوہدری تنویر خان کے سوال کے جواب میں وزیر برائے پٹرولیم غلام سرور خان نے بتایا کہ وزارت تیل و گیس ترکمانستان اور پاکستان کی وزارت توانائی کے مابین ایندھن اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لئے 16 مارچ 2017ءکو دستخط کئے گئے تھے اس پر زیادہ پیشرفت نہیں ہوئی، یہ ایم او یو پانچ سالوں کے لئے ہے، کوشش ہے ہمارے دور میں تاپی کا منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچے۔

مزید خبریں