اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ آئین پاکستان میں تمام پاکستانی شہریوں کو انسانی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ضمانت دی گئی ہے اور حکومت اس حوالہ سے اپنی تمام تر بین الاقوامی قانونی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ یہ بات انہوں نے ہیومن رائٹس واچ کے ڈائریکٹر ایشیاءبراڈ ایڈمز کو …
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کا ہیومن رائٹس واچ کے ڈائریکٹر ایشیاءبراڈ ایڈمز کو خط

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ آئین پاکستان میں تمام پاکستانی شہریوں کو انسانی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ضمانت دی گئی ہے اور حکومت اس حوالہ سے اپنی تمام تر بین الاقوامی قانونی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ یہ بات انہوں نے ہیومن رائٹس واچ کے ڈائریکٹر ایشیاءبراڈ ایڈمز کو لکھے گئے ایک خط میں کہی ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے وزیراعظم پاکستان کو لکھے گئے خط کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم تمام شہریوں کو انسانی حقوق کی فراہمی سے متعلق قوانین پر مو¿ثر عملدرآمد اور ہمارے توثیق شدہ بین الاقوامی معاہدوں کے ذریعے ہماری بین الاقوامی قانونی ذمہ داریوں کے تناظر میں ہمارے قومی قوانین کی تشکیل کی ضرورت سے بخوبی آگاہ ہیں، ہماری حکومت اپنی تمام تر بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی آئینی ذمہ داریوں کو پورا کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت انسانی حقوق مو¿ثر ایکشن پلان پر کام کر رہی ہے، ہم اپنے شہریوں کو انسانی حقوق کی فراہمی یقینی بنانے میں خامیوں سے آگاہ ہیں اور ان پر قابو پانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔







