قائم مقام صدر محمد صادق سنجرانی کا سینئر صحافی نادر گرمانی کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

قائم مقام صدر محمد صادق سنجرانی کا سینئر صحافی نادر گرمانی کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سینیٹر شبلی فراز اور سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق کا بھی نادر گرمانی کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) قائم مقام صدر محمد صادق سنجرانی نے سینئر صحافی نادر گرمانی کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس …

قائم مقام صدر محمد صادق سنجرانی کا سینئر صحافی نادر گرمانی کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سینیٹر شبلی فراز اور سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق کا بھی نادر گرمانی کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) قائم مقام صدر محمد صادق سنجرانی نے سینئر صحافی نادر گرمانی کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ قائم مقام صدر نے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کویہ صدمہ صبر اور حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ قائم مقام چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا ، سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز اور قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے بھی نادر گرمانی کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی۔

مزید خبریں