اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم پر الزامات لگانا درست نہیں، نیا پاکستان رویوں میں تبدیلی سے بنے گا۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر قرة العین کے عوامی اہمیت کے معاملے کا جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خاتون سینیٹر کی بعض باتیں درست ہیں …
پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم پر الزامات لگانا درست نہیں، نیا پاکستان رویوں میں تبدیلی سے بنے گا، شاہ محمود قریشی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم پر الزامات لگانا درست نہیں، نیا پاکستان رویوں میں تبدیلی سے بنے گا۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر قرة العین کے عوامی اہمیت کے معاملے کا جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خاتون سینیٹر کی بعض باتیں درست ہیں لیکن پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر الزام لگانا درست نہیں، تہمتیں لگانا درست نہیں، من گھڑت چیزیں پھیلائی جاتی ہیں، ہمیں اپنے رویوں میں تبدیلی لانا ہوگی، نیا پاکستان رویوں میں تبدیلی سے بنے گا۔ قبل ازیں سینیٹر قرة العین نے عوامی اہمیت کے معاملے پر کہا کہ سوشل میڈیا پر غلط معلومات فراہم کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔ ڈی پی او پاک پتن کو ہٹانے کے حوالے سے بھی سوشل میڈیا پر بہت کچھ چل رہا ہے، اس کی وضاحت سامنے نہیں آئی اور بھی کئی ایسے واقعات پیش آئے ہیں، یہ معاملہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بھجوایا جائے۔ احتساب کا آغاز حکومت سے ہونا چاہئے۔







