اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پانی کے معاملے پر پاکستان اور بھارت میں بات چیت خوش آئند ہے، ٹیرر فنانسنگ روکنے کے معاملے پر سابق حکومت نے غفلت برتی، نگران حکومت نے اس حوالے سے ضروری اقدامات کئے۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر شیری رحمان کے عوامی اہمیت کے معاملے پر جواب دیتے ہوئے انہوں …
پانی کے معاملے پر پاکستان اور بھارت میں بات چیت خوش آئند ہے، ہماری ہمدردی روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں سب کے سامنے ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پانی کے معاملے پر پاکستان اور بھارت میں بات چیت خوش آئند ہے، ٹیرر فنانسنگ روکنے کے معاملے پر سابق حکومت نے غفلت برتی، نگران حکومت نے اس حوالے سے ضروری اقدامات کئے۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر شیری رحمان کے عوامی اہمیت کے معاملے پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا روہنگیا مسلمانوں کے معاملے پر خاموش رہی، توقع ہے کہ اقوام متحدہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لے گی۔ ہماری ہمدردی روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ ہے، یہ انسانی مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ وہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں سب کے سامنے ہیں، ان کی آواز آج تقویت پکڑ رہی ہے۔ تشدد کی پالیسی غیر موثر ہو گئی ہے۔ آج مقبوضہ کشمیر میں وہاں کے عوام خود اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ ہم اس سے غافل نہیں۔ جب بھی موقع ملا تو ان کا مسئلہ اٹھائیں گے۔







