وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کوبحرینی ہم منصب شاہ خالد بن احمد الخلیفہ کا ٹیلی فون، وزیر خارجہ کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کوبحرینی ہم منصب شاہ خالد بن احمد الخلیفہ کا ٹیلی فون، وزیر خارجہ کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی دونوں وزراءخارجہ کا دوطرفہ تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کیلئے مشترکہ وزارتی کمیشن اور دوطرفہ سیاسی مشاورت کے ادارہ جاتی میکنزم کی بحالی پر بھی اتفاق اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور بحرین کے وزیر خارجہ …

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کوبحرینی ہم منصب شاہ خالد بن احمد الخلیفہ کا ٹیلی فون، وزیر خارجہ کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی
دونوں وزراءخارجہ کا دوطرفہ تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کیلئے مشترکہ وزارتی کمیشن اور دوطرفہ سیاسی مشاورت کے ادارہ جاتی میکنزم کی بحالی پر بھی اتفاق

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور بحرین کے وزیر خارجہ شاہ خالد بن احمد الخلیفہ نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات کو فروغ دیتے ہوئے دوطرفہ تجارتی حجم کو 310 ملین ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ بحرین کے وزیر خارجہ نے منگل کو اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کو ٹیلی فون کیا اور انہیں وزیر خارجہ کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ دونوں وزراءخارجہ نے دوطرفہ تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کیلئے مشترکہ وزارتی کمیشن اور دوطرفہ سیاسی مشاورت کے ادارہ جاتی میکنزم کی بحالی پر بھی اتفاق کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بحرینی ہم منصب کو انسانی سمگلنگ کے انسداد کی کوششوں پر Tier-1 کا درجہ حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور اسے ایک شاندار کامیابی قرار دیا جو پوری مسلم دنیا کیلئے باعث فخر ہے۔ انہوں نے اسلام آباد میں حماد یونیورسٹی کے قیام میں معاونت اور ایک لاکھ سے زائد پاکستانی ورکرز کی میزبانی پر بحرین کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بحرین کی جانب سے پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا کی معطلی کی اطلاعات پر گہری تشویش ظاہر کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ ویزا کی پابندیوں میں نرمی لائی جائے گی۔

مزید خبریں