صدر ممنون حسین کا تقریب سے خطاب

ایڈنبرا ۔ 28 اگست (اے پی پی) صدر ممنون حسین کی خواہش کے احترم میں رائل کالج آف فزیشنز نے پاکستانی ڈاکٹروں کےلئے تمام پیشہ وارانہ امتحانات پاکستان میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ممالک کی حکومتیں جلد اس سلسلہ میں تفصیلات طے کریں گی۔ صدر مملکت ممنون حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رائل کالج کے اس فیصلہ سے نوجوان پاکستانی ڈاکٹروں کو تحقیق و …

ایڈنبرا ۔ 28 اگست (اے پی پی) صدر ممنون حسین کی خواہش کے احترم میں رائل کالج آف فزیشنز نے پاکستانی ڈاکٹروں کےلئے تمام پیشہ وارانہ امتحانات پاکستان میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ممالک کی حکومتیں جلد اس سلسلہ میں تفصیلات طے کریں گی۔ صدر مملکت ممنون حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رائل کالج کے اس فیصلہ سے نوجوان پاکستانی ڈاکٹروں کو تحقیق و جستجو کی بہترین سہولتیں میسر آئیں گی۔ اس کے علاوہ پاکستانی ڈاکٹروں کے تجربے اور علاج کے منفرد طریقہ کار بھی رائل کالج کی تحقیق اور طبی لٹریچر کےلئے نہایت مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔ صدر مملکت نے اس شاندار فیصلہ پر رائل کالج آف فزیشنز اور اس کے ذمہ داران کو مبارکباد دی۔ اس سے قبل رائل کالج آف فزیشنز ایڈنبرا کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ڈیرک بیل نے صدر مملکت کو رائل کالج آف فیزیشنز کی اعزازی فیلو شپ عطاءکی۔ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ یہ پاکستانی طلباءکےلئے غیر معمولی سہولت ہے، رائل کالج کے اس فیصلہ سے پاکستان میں طب کا شعبہ غیر معمولی ترقی کرے گا۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ گزشتہ 5 برسوں کے دوران ملک میں بہت سے ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔ نئی حکومت کو چاہئے کہ ان ترقیاتی کاموں کو جاری رکھے اور بروقت مکمل کرے۔

مزید خبریں