چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان میں روزگارکے مواقع میں اضافہ ہوا ہے، حکام سی پیک سیکرٹریٹ

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان میں روزگارکے مواقع میں اضافہ ہوا ہے، سی پیک چین کے ایک پٹی ایک شاہراہ اقدام کی 6 راہداریوں میں سے ایک اہم اقتصادی راہداری ہے، منصوبے کے تحت چین پاکستان میں 56 ارب ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کر رہا ہے، حکام سی پیک سیکرٹریٹ اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان میں …

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان میں روزگارکے مواقع میں اضافہ ہوا ہے، سی پیک چین کے ایک پٹی ایک شاہراہ اقدام کی 6 راہداریوں میں سے ایک اہم اقتصادی راہداری ہے، منصوبے کے تحت چین پاکستان میں 56 ارب ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کر رہا ہے، حکام سی پیک سیکرٹریٹ

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان میں روزگارکے مواقع میں اضافہ ہوا ہے، سی پیک چین کے ایک پٹی ایک شاہراہ اقدام کی 6 راہداریوں میں سے ایک اہم اقتصادی راہداری ہے، سی پیک منصوبے کے تحت چین پاکستان میں 56 ارب ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ سی پیک سیکرٹریٹ کے حکام کے مطابق چین پاکستان میں توانائی کے حوالہ سے شروع کئے گئے بیشترمنصوبوں پر34 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کر رہا ہے اور ان منصوبوں میں اکثرتکمیل کے مراحل کی جانب تیزی سے گامزن ہیں۔ حکام کے مطابق سی پیک کے تحت 22 ارب ڈالرکی رقم بنیادی ڈھانچے اوردیگرمنصوبوں کےلئے مختص کی گئی ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت ملک بھرمیں 9 اقتصادی زونز قائم کئے جائیں گے۔ سی پیک کی وجہ سے ملک میں روزگار کے نئے مواقع میں اضافہ ہو رہا ہے۔ چین پاکستان راہداری منصوبے کے تحت چین کے شہرکاشغرسے گوادر تک شاہراہ کی تکمیل سے خطہ کی تقدیر بدل جائے گی۔ چین پاکستان اقتصادی رہداری سے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں نمایاں مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

مزید خبریں