اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی سہولت اور آسان رسائی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے گی، پاکستان متنوع اور منفرد ثقافتی ورثہ سے مالا مال ہے، نہ صرف وسیع تر سیاحتی مواقع بلکہ اس کی شاندار روایات، بنیادی اقدار، میلوں کے حامل ثقافتی منظر نامہ …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا وزارت کے ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی سہولت اور آسان رسائی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے گی، پاکستان متنوع اور منفرد ثقافتی ورثہ سے مالا مال ہے، نہ صرف وسیع تر سیاحتی مواقع بلکہ اس کی شاندار روایات، بنیادی اقدار، میلوں کے حامل ثقافتی منظر نامہ کو بھی اجاگر کرنے کیلئے میڈیا اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو وزارت اطلاعات و نشریات کے ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے خیرسگالی جذبات پیدا کرنے اور پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کی ضرورت کو نمایاں کرتے ہوئے وزارت کے تمام افسران پر زور دیا کہ وہ دنیا کو یہ پیغام پہنچانے کیلئے تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں کہ پاکستان تمام سیاحوں کیلئے ایک عظیم مقام اور امن کی سرزمین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اس کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں جن کو بین الاقوامی سطح پر بجاطور پر اجاگر اور ان کا اعتراف کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ پاکستان اور اس کے عوام کے بارے میں غلط تاثرات کو دور کرنے کیلئے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے ساتھ قریبی رابطہ استوار رکھیں۔ وزیر اطلاعات نے پاکستان کے تشخص کو اجاگر کرنے اور متعلقہ اداروں اور محکموں کے مابین مو¿ثر رابطہ کیلئے نظام کو تقویت دینے کے حوالہ سے مختلف تجاویز کے حصول کے پیش نظر بین الوزارتی اجلاس طلب کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیر اطلاعات نے فیصلہ کیا کہ انفارمیشن گروپ افسران کے کیریئر کے مواقع سے متعلق معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھایا جائے گا۔







