ڈھاکہ ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) بنگلہ دیش میں چائے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ نیلامی کے لیے مارکیٹ میں کم چائے کی فراہمی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز چٹاگانگ میں ہونے والی ہفتہ وار نیلامی کے موقع پر چائے کے اوسط نرخ 279.38 ٹکے (2.7 ڈالر) فی کلوگرام رہے۔ایک ہفتہ قبل ہونے والی نیلامی میں چائے کے اوسط نرخ 279.29 ٹکے فی کلوگرام رہے …
بنگلہ دیش میں چائے کے نرخوں میں اضافہ

مزید خبریں
ڈھاکہ ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) بنگلہ دیش میں چائے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ نیلامی کے لیے مارکیٹ میں کم چائے کی فراہمی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز چٹاگانگ میں ہونے والی ہفتہ وار نیلامی کے موقع پر چائے کے اوسط نرخ 279.38 ٹکے (2.7 ڈالر) فی کلوگرام رہے۔ایک ہفتہ قبل ہونے والی نیلامی میں چائے کے اوسط نرخ 279.29 ٹکے فی کلوگرام رہے تھے۔مارکیٹ میں کل 2.24 ملین کلوگرام چائے نیلامی کے لیے پیش کی گئی جس میں سے 2.1 فیصد فروخت نہ ہوسکی جبکہ گزشتہ نیلامی میں لائی جانے والی 2.29 ملین کلوگرام چائے میں سے 4.7 فیصد فروخت ہونے سے رہ گئی تھی۔








