رواں سال ارجنٹائن کی بیف کی برآمد دگنی ہونے کا امکان

بیونس آئرس ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) ماہرین نے کہا ہے کہ رواں سال کے دوران ارجنٹائن کی بیف کی برآمد دگنی ہونے کا امکان ہے جس کی وجہ چین کی جانب سے طلب میں اضافہ ہے۔حال ہی میں جاری ہونے والے ماہرین کے ایک جائزہ سروے کے مطابق 2018 ءکے دوران ارجنٹائن کی بیف کی برآمد 4 لاکھ سے 4 لاکھ 70 ہزار ٹن تک پہنچنے کا امکان …

بیونس آئرس ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) ماہرین نے کہا ہے کہ رواں سال کے دوران ارجنٹائن کی بیف کی برآمد دگنی ہونے کا امکان ہے جس کی وجہ چین کی جانب سے طلب میں اضافہ ہے۔حال ہی میں جاری ہونے والے ماہرین کے ایک جائزہ سروے کے مطابق 2018 ءکے دوران ارجنٹائن کی بیف کی برآمد 4 لاکھ سے 4 لاکھ 70 ہزار ٹن تک پہنچنے کا امکان ہے جس کی مالیت 1.8 ارب ڈالر سے زیادہ ہوگی،بیف کی برآمد میں اضافے کی وجہ بالخصوص چین کی جانب سے طلب میں اضافہ ہے۔2017 ءکے دوران ارجنٹائن کی بیف کی برآمد 2 لاکھ ٹن رہی تھی۔