لندن۔02 ستمبر(اے پی پی) بین الاقوامی اجناس کونسل نے سیزن 2018-19 ءکے دوران مکئی کے پیشگی عالمی پیداواری اندازے میں اضافہ کردیا جس کی وجہ بالخصوص امریکا میں جنس کی توقع سے زیادہ پیداوار ہے۔ادارے کی جانب سے جاری جائزہ رپورٹ کے مطابق سیزن 2018-19 ءکے دوران مکئی کی عالمی پیداوار 1.064 ارب ٹن رہنے کی توقع ہے جو ایک ماہ قبل کی جائزہ رپورٹ کے مقابلے میں 12 ملین …
بین الاقوامی اجناس کونسل نے سیزن 2018-19 ءکے مکئی کے پیشگی عالمی پیداواری اندازے میں اضافہ کردیا

مزید خبریں
لندن۔02 ستمبر(اے پی پی) بین الاقوامی اجناس کونسل نے سیزن 2018-19 ءکے دوران مکئی کے پیشگی عالمی پیداواری اندازے میں اضافہ کردیا جس کی وجہ بالخصوص امریکا میں جنس کی توقع سے زیادہ پیداوار ہے۔ادارے کی جانب سے جاری جائزہ رپورٹ کے مطابق سیزن 2018-19 ءکے دوران مکئی کی عالمی پیداوار 1.064 ارب ٹن رہنے کی توقع ہے جو ایک ماہ قبل کی جائزہ رپورٹ کے مقابلے میں 12 ملین ٹن زیادہ ہے۔کونسل کا کہنا ہے کہ سیزن کے دوران مکئی کی امریکی پیداوار 370.5 ملین ٹن رہنے کی توقع ہے جو 359 ملین ٹن کے گزشتہ ماہ کے اندازے سے زیادہ ہے۔








