نیویارک۔ 4 ستمبر (اے پی پی) ماہرین نے کہا ہے کہ امریکا کی سویابین کی پیداوار 53 بشل فی ایکڑ کے حساب سے 4.683 ارب بشل رہنے کا امکان ہے جس کی وجہ زمین میں نمی کی بہتر صورتحال ہے۔پروفارمر ایڈوائزری سروس کی جانب سے جاری جائزہ رپورٹ میں 2018 ءکے دوران سویابین کی امریکی پیداوار 4.683 ارب بشل رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جس کا فی ایکڑ …
امریکا میں سویابین کی پیداوار 4.683 ارب بشل رہنے کا امکان

مزید خبریں
نیویارک۔ 4 ستمبر (اے پی پی) ماہرین نے کہا ہے کہ امریکا کی سویابین کی پیداوار 53 بشل فی ایکڑ کے حساب سے 4.683 ارب بشل رہنے کا امکان ہے جس کی وجہ زمین میں نمی کی بہتر صورتحال ہے۔پروفارمر ایڈوائزری سروس کی جانب سے جاری جائزہ رپورٹ میں 2018 ءکے دوران سویابین کی امریکی پیداوار 4.683 ارب بشل رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جس کا فی ایکڑ اندازہ 53 بشل رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ ملک کی تمام ریاستوں میں زمین کے اندر نمی کی بہتر صورتحال کے باعث سویابین کی فصل بہتر پیداوار دے رہی ہے۔اس سے قبل محکمہ زراعت نے رواں سال کے دوران سویابین کی ملکی پیداوار 4.586 ارب بشل رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔








