کپاس کے زیرکاشت رقبہ میں 8 فیصد سے زائد کی کمی سے رواں سیزن 2018-19ءکیلئے کپاس کے پیداواری ہدف میں 3.523 ملین بیلز کی کمی

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) کپاس کے زیرکاشت رقبہ میں 8 فیصد سے زائد کی کمی سے رواں سیزن 2018-19ءکیلئے کپاس کے پیداواری ہدف میں 3.523 ملین بیلز کی کمی کر دی گئی ہے۔ کاٹن کراپ اسیسمنٹ کمیٹی (سی سی اے سی) کے حکام نے کہا ہے کہ قبل ازیں رواں سیزن کیلئے کپاس کا پیداواری ہدف 14.37 ملین بیلز مقرر کیا گیا تھا تاہم کپاس کے …

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) کپاس کے زیرکاشت رقبہ میں 8 فیصد سے زائد کی کمی سے رواں سیزن 2018-19ءکیلئے کپاس کے پیداواری ہدف میں 3.523 ملین بیلز کی کمی کر دی گئی ہے۔ کاٹن کراپ اسیسمنٹ کمیٹی (سی سی اے سی) کے حکام نے کہا ہے کہ قبل ازیں رواں سیزن کیلئے کپاس کا پیداواری ہدف 14.37 ملین بیلز مقرر کیا گیا تھا تاہم کپاس کے زیرکاشت رقبہ میں 8 فیصد سے زائد کی کمی کے باعث پیداواری ہدف پر نظرثانی کرتے ہوئے کمیٹی نے رواں سیزن 2018-19ءکیلئے کپاس کا پیداواری ہدف 10.847 ملین بیلز مقرر کیا گیا ہے۔

مزید خبریں