ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے جرمنی کے شہر برلن میں منعقد ہونے والی تین روزہ عالمی تجارتی نمائش ”فروٹ لاجسٹیکا“ میں شرکت کیلئے 27 ستمبر 2018ءتک درخواستیں طلب کر لیں

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے جرمنی کے شہر برلن میں منعقد ہونے والی تین روزہ عالمی تجارتی نمائش ”فروٹ لاجسٹیکا“ میں شرکت کیلئے 27 ستمبر 2018ءتک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش کا آغاز 6 فروری 2019ءکو ہوگا جس میں تازہ پھل اور سبزیاں، خشک میوہ جات، …

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے جرمنی کے شہر برلن میں منعقد ہونے والی تین روزہ عالمی تجارتی نمائش ”فروٹ لاجسٹیکا“ میں شرکت کیلئے 27 ستمبر 2018ءتک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش کا آغاز 6 فروری 2019ءکو ہوگا جس میں تازہ پھل اور سبزیاں، خشک میوہ جات، آرگینک مصنوعات، مصالحہ جات، جڑی بوٹیاں، منجمد پھل، سبزیاں اور غذائیں اور سبزیوں کی پراسیسنگ کے آلات وغیرہ تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کر سکیں گے۔

مزید خبریں