کراچی۔ 13 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے مندی کے بادل چھٹ گئے۔ جمعرات کو شیئرز مارکیٹ ایک بار پھر 41 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گئی۔ جمعرات کوکے ایس ای 100 انڈیکس 40500 پوائنٹس سے بڑھ کر 41 ہزار پوائنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 107 ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں …
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100انڈیکس بڑھ کر 41ہزار پوائنٹس کی بلند سطح پر بند

مزید خبریں
کراچی۔ 13 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے مندی کے بادل چھٹ گئے۔ جمعرات کو شیئرز مارکیٹ ایک بار پھر 41 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گئی۔ جمعرات کوکے ایس ای 100 انڈیکس 40500 پوائنٹس سے بڑھ کر 41 ہزار پوائنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 107 ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 83 کھرب روپے سے بڑھ کر 84 کھرب روپے کی سطح پر بند ہوا۔ شیئرز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا، سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی فوڈز، توانائی، بینکنگ اور سیمنٹ سیکٹرز میں خریداری کے سبب ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 40600،40700،40800،40900 اور 41000 پوائنٹس کی 5 بالائی حد عبور کرنے میں کامیاب رہا۔








