اسلام آباد ۔ 14ستمبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں وینز اور جیپوں کی پیداوار اور فروخت میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچررز ایسوی ایشن کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی اور اگست 2018ءمیں ملک میں 1343 یونٹس ایل سی وی وینز اور جیپوں کی پیداوار جبکہ 1288 یونٹس …
رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں وینز اور جیپوں کی پیداوار اور فروخت میں کمی ریکارڈ، آل پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچررز ایسوی ایشن

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14ستمبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں وینز اور جیپوں کی پیداوار اور فروخت میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچررز ایسوی ایشن کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی اور اگست 2018ءمیں ملک میں 1343 یونٹس ایل سی وی وینز اور جیپوں کی پیداوار جبکہ 1288 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میںکم ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 1836یونٹس گاڑیوں کی پیداوار اور 1946 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔








