اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کے واقعہ پر وزارت خارجہ اور افواج پاکستان کی طرف سے ردعمل آچکا ہے‘ اگر ایوان مناسب سمجھتا ہے تو اس حوالے سے کمیٹی کے قیام پر غور کیا جاسکتا ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں سابق سپیکر سردار ایاز صادق اور اپوزیشن …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کے واقعہ پر وزارت خارجہ اور افواج پاکستان کی طرف سے ردعمل آچکا ہے‘ اگر ایوان مناسب سمجھتا ہے تو اس حوالے سے کمیٹی کے قیام پر غور کیا جاسکتا ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں سابق سپیکر سردار ایاز صادق اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے نکتہ اعتراض پر اس واقعہ کی مذمت کی اور کہا کہ کل دوپہر 12:10 بجے پر آزاد کشمیر کے وزیراعظم پونچھ جارہے تھے اس دوران ان کے ہیلی کاپٹر پر حملہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی ہندوستان میں الیکشن ہوتے ہیں اس طرح کے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔








