اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی)وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے جبکہ سعودی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت توانائی، صنعت و معدنی وسائل کے مشیر احمد حمید الغامدی کی زیر قیادت وفد نے پیر کو یہاں وفاقی وزیر …
سعودی عرب کے مشیر احمد حمید الغامدی کی وفاقی وزیر عمر ایوب خان سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی)وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے جبکہ سعودی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت توانائی، صنعت و معدنی وسائل کے مشیر احمد حمید الغامدی کی زیر قیادت وفد نے پیر کو یہاں وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں توانائی کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے سعودی وفد کو توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان تیزی کے ساتھ ترقی کرنے والا ملک بن چکا ہے اور پاکستان میں توانائی کے شعبہ میں بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کار دوست ملک میں تبدیل ہو چکا ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاری اور سرمایہ کاروں کو سہولیات کے ساتھ ساتھ تحفظ بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔








