اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ کرک کے گیس سے محروم 9 دیہاتوں کو بہت جلد گیس کی فراہمی کا آغاز کیا جائے گا‘ اس مسئلہ کو سنجیدگی سے حل کررہے ہیں‘ کرک کے 38 میں سے 29 گاﺅں کو گیس فراہم کی جاچکی ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں شاہد احمد خان کے ضلع کرک میں 38 …
وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کا قومی اسمبلی میں توجہ مبذول نوٹس کا جواب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ کرک کے گیس سے محروم 9 دیہاتوں کو بہت جلد گیس کی فراہمی کا آغاز کیا جائے گا‘ اس مسئلہ کو سنجیدگی سے حل کررہے ہیں‘ کرک کے 38 میں سے 29 گاﺅں کو گیس فراہم کی جاچکی ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں شاہد احمد خان کے ضلع کرک میں 38 دیہات کو گیس کی عدم فراہمی سے متعلق توجہ مبذول نوٹس کے جواب میں وفاقی وزیر نے ایوان کو بتایا کہ یہ سوئی ناردرن کےلئے ایک اہم ایشو ہے،کرک میں گیس کی پیداوار بھی ہے جبکہ چوری بھی ہو رہی ہے، اس حوالے سے میری سوئی ناردرن کے حکام کے ساتھ میٹنگز بھی ہوچکی ہیں، اس مسئلے کو حل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کےلئے 837 ملین روپے مختص کئے گئے تھے جن میں سے 760 ملین وفاقی اور صوبائی حکومت فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 38 میں سے 29 دیہات کو گیس کی فراہمی ہوچکی ہے جبکہ9 دیہات بقایا ہیں۔ اس سلسلے میں سمری ای سی سی کو بھجوائی ہے اور رواں ماہ اس کی منظوری کا امکان ہے۔








