وزیر خزانہ اسد عمر کا قومی اسمبلی اجلاس میں زاتی وضاحت پر اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ شہباز شریف لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے وعدے بار بار کرتے رہے لیکن لوڈشیڈنگ آج بھی ہو رہی ہے‘ سستی بجلی پیدا کرنے کے دعویداروں نے گردشی قرضوں کا مسئلہ پیدا کیا‘ آج شہباز شریف نے خود ”زرداری نواز بھائی بھائی “کا ثبوت فراہم کردیا ۔ بدھ کو قومی اسمبلی میںقائد حزب اختلاف شہباز شریف …

اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ شہباز شریف لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے وعدے بار بار کرتے رہے لیکن لوڈشیڈنگ آج بھی ہو رہی ہے‘ سستی بجلی پیدا کرنے کے دعویداروں نے گردشی قرضوں کا مسئلہ پیدا کیا‘ آج شہباز شریف نے خود ”زرداری نواز بھائی بھائی “کا ثبوت فراہم کردیا ۔ بدھ کو قومی اسمبلی میںقائد حزب اختلاف شہباز شریف کی طرف سے تنقید کے بعد ذاتی وضاحت پر وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ انہوں نے ایوان میں بلی کی مثال دی ہے، کیونکہ شیر سکڑ کر بلی کے برابر رہ گیا ہے اس لئے ان کو بلی یاد آرہی ہے۔ اس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب نے6 ماہ میں‘ ایک سال میں‘ دو سال میں لوڈشیڈنگ ختم کردینے کے وعدے کئے، ایک دن بتا دیں جس دن یہ کہا ہوتا کہ اتنے میگاواٹ بنائیں گے تو ہم اسے پیمانہ بناتے۔ اگر سندھ اور بلوچستان کے علاقے پاکستان کا حصہ نہیں تو ہم مان لیتے ہیں کہ لوڈشیڈنگ ختم ہوگئی۔