وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا ایوان بالا میں توجہ دلاو نوٹس کا جواب

اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان سٹیزن ایکٹ کے تحت جو بھی پاکستان میں پیدا ہوا اسے ریاست شہریت دیتی ہے، پارلیمنٹ میں کسی کو شہریت دینے سے متعلق باقاعدہ بحث ہوگی، حکومت تمام فیصلے مشاورت سے کرے گی۔ بدھ کو ایوان بالا میں سینیٹر میر کبیر کے توجہ دلاﺅ نوٹس کے جواب میں انہوں نے کہا …

اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان سٹیزن ایکٹ کے تحت جو بھی پاکستان میں پیدا ہوا اسے ریاست شہریت دیتی ہے، پارلیمنٹ میں کسی کو شہریت دینے سے متعلق باقاعدہ بحث ہوگی، حکومت تمام فیصلے مشاورت سے کرے گی۔ بدھ کو ایوان بالا میں سینیٹر میر کبیر کے توجہ دلاﺅ نوٹس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت بنگالی باشندوں کی تعداد 17 لاکھ، برمی باشندوں کی تعداد 3 لاکھ 25 ہزار، دیگر کی تعداد 30 ہزار، رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد 14 لاکھ، کارڈ رکھنے والوں کی تعداد 8 لاکھ 80 ہزار اور غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد پانچ لاکھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی ایوان فیصلہ کرے گا وہ حکومت کا فیصلہ ہوگا لیکن ہمیں اس معاملے کو انسانی بنیادوں اور عالمی معاہدوں کے تناظر میں دیکھنا چاہئے۔ تنقید برائے اصلاح ضرور کرنی چاہئے۔ حکومت جو بھی فیصلہ کرے گی، مشاورت سے کرے گی۔