وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی سے جرمن سفیر مارٹن کوبلر کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی سے جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ملاقات میں وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر …

اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی سے جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ملاقات میں وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم نہیں کیا گیا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم نے سب سے زیادہ مالی اور جانی قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گلوبل ویلیج کے دور میں کسی بھی  ملک کے فیصلے تمام دنیا پر اثر انداز ہوتے ہیں،ہم قومی مفاد اور سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں امن و امان کی بحالی کےلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ حکومت مدرسہ اصلاحات پر کام کر رہی ہے تاکہ مدارس کے طلبہ کو جدید علوم سے آگہی حاصل ہو ۔انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیز کی صلاحیتوں کو پوری دنیا تسلیم کرتی ہے ۔ اس موقع پرجرمن سفیر نے پاکستان کی  امن وامان کے حوالے سے کوششوں کو سراہا۔